ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں 7اور8 کو گونگوں اور بہروں کے لئے منی پال اکیڈمی کی جانب سےکیمپ کا انعقاد

بھٹکل میں 7اور8 کو گونگوں اور بہروں کے لئے منی پال اکیڈمی کی جانب سےکیمپ کا انعقاد

Thu, 05 Sep 2019 20:47:30    S.O. News Service

بھٹکل:7؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)منی پال اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن کی جانب سے 7اور8ستمبر کو گونگوں اور بہروں کے لئے بھٹکل کے کملاوتی شانبھاگ ہال میں  کیمپ انعقاد کئے جانے کا منتظمین نے پریس ریلیز کے ذریعے اعلان کیا ہے۔

منی پال ہائر ایجوکیشن کے شعبہ اسپیچ اینڈ ہئیرنگ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے 7ستمبر کی صبح 10بجے سے شام 4بجے تک اسکول کے بچوں کے لئے اور 8ستمبر کی صبح 10بجے سے شام 4بجے تک  شہر کے عام گونگے اور بہروں کی جانچ کی جائے گی۔ کیمپ کے دوران رعایتی نرخ پر سمعی آلات خریدنے کی سہولت ہوگی۔ منتظمین نےعوام سے اپیل کی ہے کہ  جن کو بولنے میں تکلیف ہے یا بول نہیں سکتے اور جو سن نہیں سکتے ان کو کیمپ میں حاضر کراتےہوئے استفادہ کریں۔


Share: